Thursday, March 28, 2024

فرح گوگی کو انڈسٹریل پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ، رانا یوسف اور سیکرٹری مقصود احمد گرفتار

فرح گوگی کو انڈسٹریل پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ، رانا یوسف اور سیکرٹری مقصود احمد گرفتار
July 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - فرح گوگی کو فیصل آباد اکنامک زون میں 10ایکڑ انڈسٹریل پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے سابق سی ای او رانا یوسف اور سیکرٹری مقصود احمد کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان پر فرح گوگی اور انکی والدہ کی کمپنی المعز ڈیری کو غیر قانونی طور پر انڈسٹریل پلاٹ الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ ملزمان نے فیصل آباد سپیشل اکنامک زون میں انتہائی قیمتی دس ایکڑ زمین کوڑیوں کے بھاؤ الاٹ کر دی۔ فرح گوگی نے 60 کروڑ مالیت کا پلاٹ صرف 8 کروڑ 30 لاکھ روپے کے عوض ایک جعلی کمپنی بنا کر الاٹ کروایا۔ انڈسٹریل پلاٹ حاصل کرنے کیلئے کمپنی کی ویلیو 2 ارب ہونی چاہئے تھی۔ فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر نے دو ارب کی جعلی گارنٹی دی۔ اینٹی کرپشن فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے اثاثوں کی چھان بین بھی کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اینٹی کرپشن کی تین رکنی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کیس کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔