Wednesday, April 24, 2024

فرح بی بی کو وزیر اعظم ہاؤس میں خاندان کا فرد ڈیکلیئر کیا ہوا تھا، رانا ثنا اللہ

فرح بی بی کو وزیر اعظم ہاؤس میں خاندان کا فرد ڈیکلیئر کیا ہوا تھا، رانا ثنا اللہ
July 3, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے فرح بی بی کو وزیر اعظم ہاؤس میں خاندان کا فرد ڈیکلیئر کیا ہوا تھا۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا آنے والے دنوں میں پچاس کے قریب گوگے اور گوگیاں سامنے آئیں گی ۔ کل کے جلسے میں آٹھ سے دس ہزار کرسیاں لگائی گئی تھیں۔ ملک کو نگراں حکومت کے حوالے کرتے تو دیوالیہ ہو جاتا۔ عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا۔ موجودہ حکومت معاہدہ بحال نہ کرتی تو دوست ملک ایک دھیلا بھی نہ دیتے۔

انہوں نے کہا عمران خان کرپشن کے الزامات کا جواب دینے کے بجائے الزام تراشی کر رہے ہیں۔ عمران خان نے قومی خزانے کا پچاس ارب روپیہ ڈبویا۔ ریکور کی گئی رقم   جن سے وصول کی انہیں کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی۔