Monday, May 6, 2024

کے پے میں ایک اور پولیس کیس سامنے آگیا

کے پے میں ایک اور پولیس کیس سامنے آگیا
November 9, 2016
پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا میں ایک اورپولیو کیس سامنے آیا ہے کوہستان کے علاقے داسومیں نو ماہ کی بچی میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی۔خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی تفصیلات کےمطابق انسداد پولیو مہم چلانے کے باوجود پولیو کا مرض ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان کے علاقے داسو میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جہاں نو ماہ کی بچی سعدیہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں اس سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے جو کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہےجبکہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی کل تعداد سولہ تک پہنچ گئی ہے۔