Tuesday, April 23, 2024

فرانسیسی صدر میکرون نے پارلیمان میں اکثریت کھودی

فرانسیسی صدر میکرون نے پارلیمان میں اکثریت کھودی
June 20, 2022 ویب ڈیسک

پیرس (92 نیوز) - فرانسیسی صدر میکرون نے پارلیمان میں اکثریت کھودی۔

پارلیمانی انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثر یت حاصل نہیں کر سکی، صدر میکرون کی جماعت اب تک 245 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی، میکرون کو سادہ اکثریت کے لیے 289 نشستیں درکار تھیں۔

فرانسیسی وزیراعظم نے انتخابی نتائج کو ملک کےلیے خطرناک قرار دیدیا۔ الیزابتھ بورن کا کہنا ہے حکومت اب ممکنہ طور شراکت داروں کی تلاش کرے گی۔ کل سے پارلیمنٹ میں اکثریت کے لئے کام شروع کریں گے۔

خبرایجنسی کے مطابق مخلوط حکومت کا فرانس میں دہائیوں سے تجربہ نہیں کیا گیا۔