جنیوا (92 نیوز) - فرانسیسی صدر میکرون کا سیلاب متاثرین کیلئے فوری طور پر ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا۔
ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید بولے بیماریوں سے نمٹنے کیلئے ایک کروڑ ڈالر اضافی دیں گے، پاکستان میں تین ارب یورو سے زائد کے بحالی پروجیکٹس شروع کررہے ہیں، طویل المدتی تکنیکی معاونت بھی فراہم کریں گے۔
ترکیہ کے صدر اردوان کہتے ہیں مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔
یورپی کمیشن کی صدر بولیں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے مجموعی طور پر 50 کروڑ یورو دیں گے۔
وزیراعظم ناروے اور صدر سوئٹزرلینڈ نے بھی پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔