Saturday, April 20, 2024

فرانس نے پاکستان کو " کورونا ریڈ لسٹ " سے نکال دیا

فرانس نے پاکستان کو " کورونا ریڈ لسٹ " سے نکال دیا
February 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) فرانس نے پاکستان کو " کورونا ریڈ لسٹ " سے نکال دیا۔ پاکستانی مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ کی شرط بھی ختم کردی۔

پاکستان کی کاوشیں رنگ لے آئیں، فرانس نے بھی پاکستان کو "کورونا ریڈ لسٹ" ممالک سے نکال دیا۔ پاکستان "کورونا ریڈ لسٹ" سے ایک درجہ بہتری کے ساتھ "اورینج لسٹ" میں شامل کیا گیا ہے، سفارتی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے سے فرانس جانے کے خواہشمند پاکستانی مسافروں کے لیے کلیدی آسانیاں پیدا ہو گئیں۔ پاکستانی مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ فرانس جانے والے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے قبل کی منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دیکھانا ہو گی۔۔جن مسافروں کو کورونا ویکسینیشن کرائے 9 ماہ ہو چکے انہیں بوسٹر ڈوز لگوانا ہو گی۔

پاکستانی مسافروں کے لیے کورونا ویکسین سند یا کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔ مسافروں کو یورپی یونین اور عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ معمول کی یا بوسٹر ویکسین لگوانا ہو گی۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک کو گزشتہ سال کے وسط میں "کورونا ریڈ لسٹ" میں شامل کیا گیا تھا۔ مسافروں کے لیے 10 روزہ قرنطینہ بھی لازمی قرار دیا گیا تھا۔