Friday, April 26, 2024

فرانس کی رگبی ٹیم نے چھ ملکی ٹورنامنٹ جیت لیا

فرانس کی رگبی ٹیم نے چھ ملکی ٹورنامنٹ جیت لیا
March 20, 2022 ویب ڈیسک

ویلز (92 نیوز) - فرانس کی رگبی ٹیم نے چھ ملکی ٹورنامنٹ جیت لیا، فرنچ ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔

ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں فرانس کا مقابلہ انگلینڈ کی ٹیم سے ہا،فرنچ ٹیم نے انگلینڈ کو 13 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے شکست دے کر چھ ملکی رگبی ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔

فرانس کی ٹیم نے ایونٹ میں 5 میچز کھیلے اور تمام میچز میں کامیابی حاصل کی، فرانس کی ٹیم ایونٹ میں 25 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست رہی، فرانس نے 12 سال بعد چھ ملکی ٹورنامنٹ جیتا۔