پیرس (92 نیوز) - فرانس کے سینیٹر جوئل گوریو کو پارٹی سے معطل کردیا گیا۔ان پر خاتون سینیٹر سے زیادتی کی کوشش کا الزام تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 66 سالہ جوئل گوریو کو جمعہ کے روز حراست میں لے کر ان پر الزامات عائد کیے گئے، تاہم 48 گھنٹے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔
جوئل گوریو کو مشروب میں نشہ آور چیز خفیہ طور پر ملانے کے الزامات پر تفتیش جاری رہنے تک خاتون سینیٹر اور گواہان سے رابطہ کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
ادھر جوئل گوریو کے وکیل نے کہا کہ ان کا کوئی ایسا ارادہ نہیں تھا اور انہوں نے خاتون سینیٹر سے معافی بھی مانگ لی ہے۔