Friday, April 19, 2024

فرانس کے بعد برطانیہ میں بھی ایک اور ہیٹ ویو کی وارننگ

فرانس کے بعد برطانیہ میں بھی ایک اور ہیٹ ویو کی وارننگ
August 10, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - گرمی کی شدید لہر نے یورپ کو نڈھال کر دیا۔ فرانس کے بعد برطانیہ میں بھی ایک اور ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جمعرات سے مزید گرمی پڑے گی۔ انگلینڈ اور ویلز میں شدید گرمی کا الرٹ جاری کیا گیا ۔ جمعہ کو  انگلینڈ اور ویلز میں درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہفتے کو انگلینڈ اور ویلز کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 36 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

برطانیہ میں اس بار درجہ حرارت جولائی کی طرح ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا امکان تو نہیں مگر یہ 30 سے 40 سینٹی گریڈ کے درمیان ہو سکتا ہے۔