Sunday, May 5, 2024

فرانس اور برطانیہ کا بریگزٹ کے بعد کشیدہ تعلقات کو بہتر کرنے پر اتفاق

فرانس اور برطانیہ کا بریگزٹ کے بعد کشیدہ تعلقات کو بہتر کرنے پر اتفاق
March 11, 2023 ویب ڈیسک

پیرس (92 نیوز) - فرانس اور برطانیہ نے بریگزٹ کے بعد کشیدہ تعلقات کو بہتر کرنے پر اتفاق کرلیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے پریس میں مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔

ایمانوئل میکرون بولے تارکین وطن سے نمٹنے کےلئے برطانیہ کے ساتھ مالیاتی فریم ورک پر اتفاق ہوا ہے۔ بہتر نگرانی کے ذریعے برطانیہ پر تارکین وطن کا دباؤ کم کریں گے۔

برطانوی وزیراعظم بولے برطانیہ تین سال میں فرانس کو 480 ملین پاؤنڈ فراہم کرے گا، فرانس انگلش چینل سے چھوٹی کشتیوں کی آمد کو روکنے میں مدد کرے گا۔