Saturday, April 27, 2024

کوئٹہ : بس پر فائرنگ سے چار خواتین ہلاک

کوئٹہ : بس پر فائرنگ سے چار خواتین ہلاک
October 4, 2016
کوئٹہ ((92نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مسافر بس پر فائرنگ سے چار خواتین ہلاک ہوگئیں ۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے علاقے کیرانی روڈ پر زائرین کی بس پر دہشتگردوں نے حملہ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ اندھا دھند فائرنگ سے چار خواتین موقع پر ہلاک ہوگئیں جبکہ ان میں سے ایک شدید زخمی ہوگئی ہے ۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دوسری طرف وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری نے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔