Saturday, April 20, 2024

لاہور : نواب ٹاون میں ایک ہی گھر کے چار افراد قتل

لاہور : نواب ٹاون میں ایک ہی گھر کے چار افراد قتل
October 18, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔ افسوسناک واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات قتل ہے یا خودکشی پوسٹ مارٹم کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مزدوری کرنے کے لیے آنے والے پتوکی کے رہائشی محمد مالک کو گھر میں بیوی اور دو بچوں سمیت قتل کردیا گیا۔ مقتول محمد مالک چار ماہ قبل اہل خانہ کے ساتھ اپنے ماموں کے گھر رسول پورہ میں منتقل ہوا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فورنزک لیب کے اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ محمد مالک کے والد اور ماموں نے کہا کہ مقتول کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔ ایس پی عاطف نذیر کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔ قتل یا خودکشی کے بارے میں اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ قتل کے افسوسناک واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ہر آنکھ پرنم بھی دکھائی دی۔ پولیس نے ابتدائی ملاحظے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ Lhr four killed copy