Tuesday, April 23, 2024

نکیال اور گوئی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری شہید

نکیال اور گوئی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری شہید
October 31, 2016
راولپنڈی (92نیوز)نکیال اور گوئی سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ میں چار افراد شہید جبکہ خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج کی جارحیت مختلف سیکٹرز پر جاری ہے جو تھمنے کا نام بھی نہیں لے رہی ہے ۔  نکیال اور گوئی سیکٹر پر آج بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے چار معصوم شہری شہید جبکہ خواتین  سمیت چھے افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دوسری طرف پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئی ہیں جبکہ پاک فوج نے دشمن کی چوکیوں کو بھی بھاری نقصان پہنچایا ہے ۔