Friday, April 19, 2024

بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری زخمی

بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری زخمی
October 30, 2016
راولپنڈی(92نیوز)بھارت کی اشتعال انگیزیاں روز بروز بڑھنے لگیں ورکنگ باونڈری کے ہرپار،چپراڑ،پکھلیاں اورشکر گڑھ سیکٹرز میں وقفہ وقفہ سے  بھارتی فوج کی فائرنگ جاری ہےجس سے  مزید چار شہری شدید زخمی ہوگئے۔ آئی آیس پی آر نے وادی نیلم میں پاکستانی پوسٹ تباہ کرنیکا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا۔ آئی ایس پی آرکےمطابق بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرکے خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گیا ہے ۔ ورکنگ باونڈری کے ہرپار،چپراڑ،پکھلیاں اورشکر گڑھ سیکٹرز میں کل سے وقفہ وقفہ سے  فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ آج  بھارتی فوج کی ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ  سے 4شہری شدید زخمی ہو گئے ہیں۔  پاک فوج کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپورجواب دے رہی ہے دوسری جانب آئی ایس پی آر نے وادی نیلم میں پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعوی مسترد کردیا ہے۔