Saturday, April 20, 2024

سابق سپرنٹنڈنٹ کو جیل بھیج دیا گیا

سابق سپرنٹنڈنٹ کو جیل بھیج دیا گیا
October 18, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ ثاقب نذیر کو آپے سے باہر ہونا مہنگا پڑگیا اور سول جج سے جھگڑا کرنے کے الزام میں انہیں اپنی ہی جیل میں 20 دن قید کاٹنا پڑ گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں سابق سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ثاقب نذیر اپنی جیل ہی میں قید کاٹیں گے 4 اکتوبر کو سول جج محمد عامر رضا ایک مقدمہ کی سماعت کیلئے جیل پہنچے تو کسی بات پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے تلخ کلامی ہوئی جیلر صاحب غصے میں آپے سے باہر ہو گئے اور سول جج سے جھگڑ پڑے۔ سول جج نے واقعہ کے متعلق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو لکھا تو سپرنٹنڈنٹ جیل کو معطل اور ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس کی سماعت مکمل ہونے پر انہیں20 دن قید کی سزا سنا دی گئی  ثاقب نذیر کو ضلع کچہری سے حراست میں لیکر سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔