Wednesday, April 24, 2024

ہم پاکستان کو کشمیر دےسکتے ہیں اس شرط پر کہ ریاست بہار بھی لینا ہوگی :جسٹس مارکنڈے

ہم پاکستان کو کشمیر دےسکتے ہیں اس شرط پر کہ ریاست بہار بھی لینا ہوگی :جسٹس مارکنڈے
September 27, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مارکنڈے کاٹیجو نے مسئلہ کشمیر کا انوکھا حل دے دیا ہے سابق جج نے کہا ہے کہ  ہم  پاکستان  کو  کشمیر دے سکتے ہیں لیکن اس شرط پر کہ ساتھ ریاست بہار بھی لینا  ہوگی ۔ کاٹیجو کی اس پیش کش پر بہارکے وزیر اعلیٰ نے سابق جج پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کیا بدلی کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تناؤ میں بھی اضافہ ہو گیا ۔اس تناؤ کو بھارتی سپریم کورٹ کے  سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹیجو نے بھی محسو س کیا تو میڈیا کی آزادی کا بھر پور فائدہ اُٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر پاکستان کے لئے حیران کن پیکج پیش کر دیا ۔ موصوف نے لکھا کہ اگر بھارت پاکستان کو کشمیر دیتا ہے تو پاکستان کو ریاست بہار بھی لینا ہو گی ۔ اس عجیب و غریب پیکج کے سامنے آتے ہی بھارت میں سابق جسٹس کے خلاف ایک طوفان اُمڈ آیا ۔ بہارکے وزیر اعلیٰ نتیش کمار  نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ کیا کاٹیجو بہار کے مائی باپ  اور مالک ہیں۔ اُن کے غصے کی آگ پھر بھی ٹھنڈی نہ ہوئی تو جسٹس مارکنڈے کاٹیجو پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھی کر دیا ۔ ایسے میں بی جے پی بھی کہاں  پیچھے رہنے والی تھی  جسٹس کاٹیجو کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔ واضح رہےکہ  ریاست بہار  بدانتظامی اور بد امنی کے حوالے سے بھارت میں  بہت زیادہ بدنام ہے ۔