Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فارن پالیسی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدارتی امیدوار قرار دیدیا

فارن پالیسی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدارتی امیدوار قرار دیدیا
October 11, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک اور بری خبر امریکی میگزین ”فارن پالیسی“ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا  بدترین صدارتی امیدوار قرار دے دیا میگزین نے صدارتی امیدوار کے لیے ہلری کلنٹن  کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق امریکی میگزین ”فارن پالیسی “ نے اپنی اشاعت کی  تاریخ کے دوران پہلی بار کسی بڑی پارٹی کے نامزد امیدوار کو ملکی تاریخ کا بدترین صدارتی امیدوار قرار دیا ہے ۔ فارن پالیسی میگزین نے اپنی پچاس سالہ اشاعت کے دوران پہلی بار کسی صدارتی امیدوار کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے ۔ میگزین کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کی امیدوار ہلری کلنٹن کی حمایت کی جائے گی ۔ میگزین کے ایڈیٹرز کا کہنا ہے کہ وہ ہلری کی حمایت پر خوشی محسوس کر رہے ہیں اور ایسا ادارے کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے  ۔ ان کا کہنا تھا کہ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو درپیش خطرات میں سے ایک ہیں  ٹرمپ اپنی پارٹی کے لیے بھی بڑا خطرہ ثابت ہوں گے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔