Monday, May 6, 2024

وزارت خارجہ نے دبئی کے شاہی خاندان کے ساتھ بھارتیوں کو بھی شکار کیلئے پاکستان آنے کی اجازت دیدی

وزارت خارجہ نے دبئی کے شاہی خاندان کے ساتھ بھارتیوں کو بھی شکار کیلئے پاکستان آنے کی اجازت دیدی
November 9, 2016

 کراچی (92نیوز)پاکستانی وزارت خارجہ کی ایک اور غفلت ،عقاب کے شوقین دبئی کے شاہی خاندان کے ساتھ بھارتی باشندوں کو بھی پاکستان آنے کی اجازت دے دی وزارت خارجہ نے بھارتی شہریوں کی قبل آمد کلیرنس کرنا بھی ضروری خیال نہیں کیا ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی وزارت خارجہ کی ایک اور غفلت ،عقاب کے شوقین دبئی کے شاہی خاندان کے ساتھ بھارتی باشندوں کو بھی پاکستان آنے کی اجازت دے دی ، وزارت خارجہ نے بھارتی شہریوں کی قبل آمد کلیرنس کرنا بھی ضروری خیال نہیں کیا۔ کراچی سے شاہ ولی اللہ کی رپورٹ پاکستانی وزارت خارجہ کی ایک اور غفلت عقاب کے ذریعے شکار کے شوقین دبئی کے شاہی خاندان کے ساتھ ساتھ بھارتی باشندوں کو بھی پاکستان آنے کی اجازت دے دی ۔شاہی خاندان کے ہمراہ چھ بھارتی شہری ان کے ذاتی اسٹاف کی حیثیت سے پاکستان آگئے   وزارت خارجہ نے بھارتی شہریوں کی  آمد سے قبل انکی کلیرنس کروانا بھی ضروری خیال نہ کیا  ۔

شاہی خاندان پاکستان آمد کے بعد سب سے پہلے بدین کے تلہار ائربیس  پر اترا اور ضلع ٹھٹھہ میں جنگ شاہی پر اپنا شکاری کیمپ قائم کیا   بھارتی شہریوں میں مجیب منہا خاندان، مندوکورا محمد اقبال، سائیں اون ہین ملی یپپل، پریل علی کٹی، چترم پلی محمد شفیع اور کذہاکے پرم بل شامل ہیں  ۔  سیکیورٹی اداروں نے  سرحدی علاقے میں بھارتی شہریوں کی موجودگی تشویش اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے  ۔  وزارت خارجہ نے دبئی کے شاہی خاندان کے افراد کے پروگرام سے بھی سیکیورٹی حکام کو آگاہ کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی ۔