Thursday, March 28, 2024

فوک گلوکار سائیں ظہور لندن میں لائیو کنسرٹ کے دوران بے ہوش ہو گئے

فوک گلوکار سائیں ظہور لندن میں لائیو کنسرٹ کے دوران بے ہوش ہو گئے
August 20, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - مشہور فوک گلوکار سائیں ظہور لندن میں لائیو کنسرٹ کے دوران بے ہوش ہو گئے۔ ان کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔

اسٹیج پر گرتے وقت سائیں ظہور ایک تقریب کے دوران لائیو پرفارمنس دے رہے تھے۔ تقریب کے منتظمین انہیں فوری طور پر لے کر اسپتال پہنچ گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق فوک گلوکار بہت زیادہ تھکاوٹ یا جسمانی مشقت کی وجہ سے بے ہوش ہوئے تاہم ان کا علاج جاری ہے۔ امید ہے وہ جلد اپنے مداحوں کے درمیان ہوں گے۔

دوسری طرف پروگرام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ سائیں ظہور مکمل طور پر  فٹ اور صحت مند ہیں۔ وہ گزشتہ کئی دن سے  لندن ٹور کے دوران پرفارم کر رہے تھے۔ شاید تھکاوٹ ہی ان کی بےہوشی کی وجہ بنی ہو۔