Thursday, March 28, 2024

فوجی شہدا سے متعلق منفی مہم، انکوائری ٹیم میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے شامل

فوجی شہدا سے متعلق منفی مہم، انکوائری ٹیم میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے شامل
August 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ہیلی کاپٹر حادثہ و شہداء سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کی تحقیقات کے معاملے پر قائم کی گئی مشترکہ انکوائری ٹیم میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل کر لیئے گئے۔

جوائنٹ انکوائری ٹیم  میں خفیہ اداروں کے افسران شامل کرکے افسروں کی تعداد 6 کر دی گئی ہے۔ آئی ایس آئی کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل سعد اور انٹیلجنس بیورو سے ڈپٹی ڈائریکٹر وقار نثار نمائندگی کریں گے۔ ایف آئی اے و انٹیلجنس اداروں کی جوائنٹ انکوائری ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم محمد جعفر کی نگرانی میں تحقیقات کرے گی۔ ٹیم میں ایف آئی اے ڈائریکٹر، وقار الدین سید، ایڈیشنل ڈائریکٹر، سائبر کرائم ایاز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر شامل ہیں۔

چھ رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم ہیلی کاپٹر حادثے و شہداء سے متعلق منفی ٹرینڈ چلانے والوں کا پتہ چلا جائے، ان عناصر کے پیچھے کون کون ملوث ہے یا کن کن کے کہنے پر یہ ٹرینڈ چلا کر ملک کو بدنام اور شہداء کی فیملز و قوم کی دل آزاری کی کا بھی پتہ چلائے گی۔ انکوائری کے بعد ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔