Thursday, April 25, 2024

فوجی مشن کے خاتمے کا مطلب افغانستان میں سفارتی اور فلاحی مشن کا خاتمہ نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

فوجی مشن کے خاتمے کا مطلب افغانستان میں سفارتی اور فلاحی مشن کا خاتمہ نہیں، امریکی محکمہ خارجہ
August 16, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی محکمہ خارجہ نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا فوجی مشن کے خاتمے کا مطلب افغانستان میں سفارتی اور فلاحی مشن کا خاتمہ نہیں ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے افغان حکومت کے ایک سال مکمل ہرنے پر پریس بریفنگ میں کہا پچھلے ایک سال میں امریکی حکومت نے تحفظ کے غیر معمولی اقدامات کیے، حال ہی میں کابل میں القاعدہ رہنماء ایمن الظواہری کی ہلاکت اس کا ثبوت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے ایک سال بعد ہم پہلے سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہیں، مزید بولے مشکل حالات میں افغان عوام کی فلاحی امداد جاری رکھیں گے۔ طالبان حکومت سے توقع ہے کہ وہ افغان عوام سے کیے وعدوں کی پاسداری کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا روس پر یوکرین کے حملے کے بعد آج نیٹو پہلے سے زیادہ با مقصد ہے۔

نیڈ پرائس نے ایران نیو کلیئر ڈیل پر کہا ہے کہ ہایران جوہری مذاکرات میں غیر قانونی مطالبات ترک کرے، ایران کے ایٹمی مسئلے کا سب سے مؤثر حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔