Saturday, May 18, 2024

فوج بھی میری اور ملک بھی میرا، جینا مرنا پاکستان میں ہے، عمران خان

فوج بھی میری اور ملک بھی میرا، جینا مرنا پاکستان میں ہے، عمران خان
March 20, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج بھی میری اور ملک بھی میرا ہے، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے،میں نے بوریا بستر اٹھا کر باہر نہیں بھاگنا بلکہ یہیں رہنا ہے۔

زمان پارک میں ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے مدد نہیں مانگ رہے، خدا کے واسطے ہوش کریں، لوگ بے وقوف نہیں، ان کی آواز سنیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایف آئی اے نہیں پکڑ سکتی، جتنی مرضی دھاندلی کرلیں یہ الیکشن نہیں جیت سکتے، انتشار پھیلا کر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی، ملک میں کوئی قانون نہیں، ان پر تقریبا سو مقدمے کر دیئے گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کے جو حالات ہیں زندگی میں نہیں دیکھے، حکومت کا ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طریقے سے مجھے راستے سے ہٹایا جائے، جوڈیشل کمپلیکس میں کیا سکیورٹی تھی سب نے دیکھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو مال بنانے کے سوا کوئی فکر نہیں، میرے خلا ف 100 کے قریب کیسز بنائے جا چکے ہیں۔