Saturday, April 27, 2024

فواد چودھری نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی

فواد چودھری نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی
January 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایسے وقت میں جب عالمی بینک پاکستان کی 5.37 فیصد سے ترقی کی تصدیق کر رہا اور کورونا سے نمٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی تعریف عالمی سطح پر ہو رہی، اس موقع پر ایک ایسی بے سروپا رپورٹ آتی ہے جس کا سر ہے نہ پیر۔

وزیر اطلاعات نے  کہا کہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں قانون کی عملدآری میں تنزلی ہوئی لیکن کسی کو نہیں پتا وہ یہ کیوں کہہ رہے ہیں؟ رپورٹ میں مالیاتی کرپشن کا تذکرہ نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پریس ریلیزمیں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی یہ جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کر سکیں۔ ن لیگ اور فضل الرحمان عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں، آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میاں صاحب کے پیسے لندن میں اور سیاست پاکستان میں ہے۔ اکاؤنٹ چپڑاسیوں کے اور بیٹے انگلستان میں ہیں۔ اپارٹمنٹس لندن میں اور بیٹی کے نام پر ہیں۔