Thursday, May 2, 2024

فواد چودھری نے تحریک انصاف، اسد عمر نے پارٹی عہدے چھوڑ دیئے

فواد چودھری نے تحریک انصاف، اسد عمر نے پارٹی عہدے چھوڑ دیئے
May 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی، فواد چودھری نے تحریک انصاف، اسد عمر نے پارٹی عہدے چھوڑ دیئے۔

چودھری وجاہت کے بعد حسین الہٰی بھی تحریک انصاف چھوڑ گئے، سابق ارکان اسمبلی سلیم لابر، صائمہ ندیم اور حیدر علی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ قیوم حسام اور نادیہ شیر نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔