Thursday, May 2, 2024

فواد چودھری نے وزارت قانون وانصاف کا اضافی عہدہ سنبھال لیا

فواد چودھری نے وزارت قانون وانصاف کا اضافی عہدہ سنبھال لیا
April 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر فواد چودھری نے وزارت قانون وانصاف کا اضافی عہدہ سنبھال لیا۔ وفاقی وزیر نے وزارت قانون و انصاف کا دورہ کیا۔

فواد چوہدری نے کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھال لیا۔ وفاقی وزیر نے وزارت قانون و انصاف کا دورہ کیا۔ سیکریٹری وزارت قانون و انصاف اور دیگر حکام نے فواد چوہدری کا استقبال کیا اور وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھالتے ہی فواد چوہدری نے  بڑا ایکشن لیتے  ہوئے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایات کر دی ۔ کمیشن عالمی سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد جیسے دیگر عوامل کا جائزہ لے گا۔ کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔

وفاقی وزیر قانون نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں درجنوں لیگل افسران کو تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ فواد چوہدری  نے وزارت قانون و انصاف کے تمام افسران کو اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی۔