Tuesday, April 23, 2024

فواد چودھری نے جلد ملک گیر احتجاج کی کال دینے کا اعلان کر دیا

فواد چودھری نے جلد ملک گیر احتجاج کی کال دینے کا اعلان کر دیا
June 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے جلد ملک گیر احتجاج کی کال دینے کا اعلان کر دیا۔

فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اب ہم بنگلا دیش سے بھی اپنی کرنسی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ حکومت نے کاروباری اداروں پر جو ٹیکس لگایا اس کا اثر عوام پر آئے گا۔ احسن اقبال صاحب قوم کو کہہ رہے ہیں قربانی دیں، چائے بھی نہ پیئیں۔ شہبازشریف کا سارا خاندان سرکاری خرچوں پر پل رہا ہے۔ مریم نواز سرکاری گاڑیوں پر گھوم رہی ہیں۔ اگر فوری انتخابات نہ ہوئے تو بہت جلد احتجاج شروع کریں گے۔ پی ٹی آئی کی کال پر کراچی میں نوے فیصد لوگوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ عوام کا حکومت پر اعتماد مکمل ختم ہو چکا ہے۔

فواد چودھری بولے شہباز شریف سرکاری جہاز پر آصف زرداری کی والدہ کی عیادت کے لیے آتے ہیں مگر آپ عوام کو بھاشن دیتے ہیں کہ آپ چائے بھی نہ پیے۔ شہباز شریف نے پانچ گھروں کو کیمپ آفس قرار دے دیا ہے۔ مریم نواز سرکاری گاڑیوں میں عدالتوں میں جارہی ہیں۔ اگر آپ قوم سے قربانی کی توقع رکھتے ہیں تو شروعات خود سے کریں ۔