Sunday, September 8, 2024

فواد چودھری میں جرات ہے تو ڈیل کرنے والے نون لیگ کے چار ارکان کے نام بتائیں، شاہد خاقان عباسی

فواد چودھری میں جرات ہے تو ڈیل کرنے والے نون لیگ کے چار ارکان کے نام بتائیں، شاہد خاقان عباسی
January 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے فواد چودھری میں جرات ہے تو ڈیل کرنے والے نون لیگ کے چار ارکان کے نام بتائیں۔ بتائیں کس نے کس سے ملاقات کی؟

شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کی جانب سے چار لیگی رہنماؤں کے نام لینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا فواد چوہدری پہلے اہم شخصیت کا نام بتائے ؟ ۔ وزیر اطلاعات ہے تو جرات کرے اور نام بتائے۔ ہم صادق سنجرانی سے دعا کرنے انکے گھر گئے تھے۔ فواد چوہدری نام لیکر بتائے کہ کس نے کس سے ملاقات کی۔

 شاہد خاقان عباسی بولے ملک میں فوری شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ حکومت کے سر سے ہاتھ اٹھے گا تو عدم اعتماد کیلئے نمبر خود ہی پورے ہو جائیں گے۔