Friday, April 26, 2024

فواد چودھری کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں، مریم اورنگزیب

فواد چودھری کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں، مریم اورنگزیب
January 25, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیرِاطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے فواد چودھری کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں، اِن کے خلاف ایف آئی آر کسی سیاسی جماعت نے نہیں کٹوائی۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس گرفتاری کو سیاسی رنگ اور اسے آزادی اظہار رائے کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج کرائی۔

مریم اورنگزیب بولیں کہ اداروں کی ایک لائن ڈرا کرنی ہوگی، باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کیا گیا، نواز شریف نے اداروں کو دھمکیا ں نہیں دیں، شاہد خاقان عباسی کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا۔

وزیرِاطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے بتاتے تھے کہ کتنے دن بعد کون سے ن لیگی نے گرفتار ہونا ہے، ہم تنقید سننا جانتے ہیں۔