لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ فواد چودھری کو ہتھکڑیاں لگا کر اور دہشت گردوں کی طرح سر اور چہرے کو ڈھانپ کر عدالت لایا گیا، یہ ظاہر کرتا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور ریاست کس حد تک پہنچ چکی ہے۔
ٹوئٹر پر پیغام کہا کہ فواد چودھری اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ جو سلوک سب کے سامنے ہے، اس سے لوگوں کے ذہنوں میں کوئی شک باقی نہیں رہا کہ اب ہم بنانا ری پبلک میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج آئین اور قانون پوری طرح ان کے قبضے میں ہیں، ملک میں ہر جگہ جنگل کا قانون ہے۔