Friday, April 19, 2024

فواد چودھری کی شہباز شریف کا مقدمہ براہ راست دکھانے کی استدعا

فواد چودھری کی شہباز شریف کا مقدمہ براہ راست دکھانے کی استدعا
February 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شہباز شریف کا مقدمہ براہ راست دکھانے کی استدعا کر دی۔

 فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا قوم کو مبارک ہو ، ایک طویل تحقیقات کے بعد 18 فروری کو شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہو گی۔ چپڑاسی کے نام پر 4 ارب روپے کا اکاؤنٹ کھولا گیا۔ درجنوں دلچسپ فراڈ شہباز شریف کے مقدمے کا حصہ ہیں۔ اسے براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔