Sunday, September 8, 2024

فواد چودھری کا مشیر احتساب شہزاد اکبر کو ہٹانے کی خبروں سے لاعلمی کا اظہار

فواد چودھری کا مشیر احتساب شہزاد اکبر کو ہٹانے کی خبروں سے لاعلمی کا اظہار
January 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کو ہٹانے کی خبروں سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔

پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان احتساب کے عمل سے خوش نہیں۔ ساڑھے تین سال میں لوٹا پیسہ واپس نہیں آسکا۔ اس عرصے میں شاید ایسا ممکن بھی نہیں تھا۔ پاکستان میں عدالتی نظام بہت پیچیدہ ہے۔ سعودی عرب جیسا نظام پاکستان میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن مقدمات منطقی انجام تک نہ پہنچنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے احتساب کا عمل تیز کرنے کیلئے حکومتی ٹیم میں تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا، جلد فیصلے متوقع ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے اور ماہرین قانون سے ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم کو شہباز شریف کے مقدمات پر بھی بریفنگ دی گئ تھی۔ انہوں نے برطانیہ سے مجرموں کی حوالگی کے معاہدہ میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور فوجداری قوانین میں ترمیم کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔