Friday, March 29, 2024

فواد چودھری کا عدالت سے شہباز گل پر تشدد کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ

فواد چودھری کا عدالت سے شہباز گل پر تشدد کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ
August 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے عدالت سے شہباز گل پر تشدد کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

فواد چودھری نے کہا شہباز گل پی ٹی آئی سے زیادتیوں کا استعارہ بنے ہوئے ہیں۔ پتا لگنا چاہئے رات کو جو مسلح لوگ پہنچنے وہ کون تھے۔ ہمارے رہنماؤں کو شہباز گل سے کیوں نہیں ملنے دیا گیا۔ پی ٹی آئی اور پاک فوج میں تفریق پیدا کرنا کسی کے مفاد میں نہیں ہو گا۔ کراچی کا جلسہ تاریخی ہو گا۔

فواد چودھری نے کہا ہم جب چاہیں اسلام آباد کو چاروں طرف سے بلاک کردیں، پھر یہ بیچارے ہیلی کاپٹر سے ہی کہیں آ جا سکیں گے۔ ہماری کوشش ہے امپورٹڈ حکومت جمہوری طریقے سے جائے۔ 80 فیصد آبادی پر پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔

 ادھر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ شہباز گل کو جیل میں زدو کوب کیا جا رہا ہے۔ یہ ظلم زیادہ دن جاری نہیں رہے گا۔ ظلم اتنا کریں جتنا برداشت کرنے کی طاقت ہو۔ مرادعلی شاہ اور ان کی کابینہ پر بھی مقدمات ہیں، یہ سب ایک پیشی کی مار ہیں۔ دس ستمبر سے پہلے فیصلہ کن معرکہ ہو گا۔