Thursday, May 2, 2024

فواد چودھری کا الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنیکا اعلان

فواد چودھری کا الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنیکا اعلان
January 10, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتاری کو ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین قرار دے دیا۔ 

پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

فواد چودھری بولے کہ کیس کی تاریخ سترہ جنوری تھی، رولز کے خلاف آج مقرر کرکے فیصلہ سنایا گیا، آج الیکشن کمیشن کے ممبران نے ایک اور جانبدارانہ فیصلہ دیا۔

اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی بحران سیاسی بحران کے نتیجے میں پیدا ہوا، پی ڈی ایم حکومت چاہتی ہے کہ معاشی میثاق کے نام پر ان کی احمقانہ پالیسیوں کا بوجھ تحریک انصاف بھی اٹھائے یہ ممکن نہیں۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ ہم حکومت کی معاشی فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں، ان فیصلوں نےعوام کی کمر توڑ دی ہے، الیکشن کرائیں انتقال اقتدار کریں۔

ادھر تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔ پہلے توہین آئی ایم ایف ہو گئی اب کہتے توہین الیکشن کمیشن ہو گئی ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ عدالتیں ماضی میں بنیادی حقوق سے زیادہ توہین عدالت پر غور کرتی رہی ہیں، اصل اس ملک میں عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہو رہی ہے، پہلے ایک لسٹ جاری کریں کس کس کی ملک توہین کرنا جرم ہیں۔