Tuesday, May 7, 2024

فواد چودھری اور فراز چودھری کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

فواد چودھری اور فراز چودھری کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
May 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 روز کیلئے فواد چودھری اور فراز چودھری کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے دونوں کو پانچ پانچ ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد حسین چوہدری نے کہا کہ راجہ ریاض ڈمی اپوزیشن لیڈر ہے۔ وہ لوٹا ایسوسی ایشن کا چیئرمین ہونے کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر بنا ہے۔ ایک لوٹے کو ڈمی اپوزیشن لیڈر بنا کر یہ چیئرمین نیب کی تقرری کا پراسس کیا جارہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلے انہوں نے اپنی ای سی ایل ختم کی پھر پراسیکیوٹر، تفتیشی ٹیمیں اور  پھر ریکارڈ تبدیل کیا۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیز کے حقوق ختم کیے۔ اب ان کی پوری توجہ اپنے کیسز پر ہے اور اب یہ چیئرمین نیب لگا رہے ہیں۔

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ مجھے یہ لگتا ہے یہ مزید سیاسی غلطیاں کریں گے۔ عوامی سپورٹ اور حکومت کے درمیان بڑا گیپ ہے جس کی وجہ معاملات آگے چل کر مزید خراب ہوں گے، ابھی پارٹی کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں کہ الیکش کرائیں۔