Thursday, April 25, 2024

فواد چودھری اور دیگر کی ہراسگی، ارکان اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب

فواد چودھری اور دیگر کی ہراسگی، ارکان اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب
September 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری اور دیگر کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں ارکان اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری ودیگر کو ہراساں کرنے کے کیس میں ارکان اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری داخلہ تین ہفتوں میں ریکارڈ عدالت میں پیش کریں۔ اگر ریکارڈ پیش نہ ہوا تو سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فواد چوہدری اور دیگر کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ اسپیکر صاحب نے کیا رپورٹ دی ہے۔ ابھی تو سب درخواست گزار پارلیمنٹ کے ممبر ہیں۔ کل تو سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا ہے ۔ ان معاملات کا سیاسی حل نہ ہوا تو ملک میں افراتفری ہو گی۔