Friday, April 26, 2024

فن لینڈ نے فوری نیٹو میں شمولیت کا اعلان کر دیا

فن لینڈ نے فوری نیٹو میں شمولیت کا اعلان کر دیا
May 13, 2022 ویب ڈیسک

ہیلسنکی (92 نیوز) - روس کی سرحد پر ایک اور محاذ کھلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ فن لینڈ نے فوری نیٹو میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

نیٹو سفارتکار کا کہنا ہے فن لینڈ اور سویڈن آئندہ چند روز میں نیٹو میں شمولیت کیلئے درخواست دیں گے۔ ترجمان روسی حکومت نے روس کے لئے خطرہ قرار دے دیا۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کا صورت حال کے مطابق جواب دیں گے۔

 ادھر امریکا نے بھی فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شمولیت کی حمایت کر دی۔ وائٹ ہاؤس ترجمان جین ساکی کے مطابق اگر فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو میں شمولیت کی درخواست دی تو حمایت کریں گے۔ ہم دونوں ممالک کے کسی بھی فیصلے کا احترام کریں گے۔

دوسری جانب نیٹو چیف نے فن لینڈ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے فن لینڈ کی درخواست کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا۔ فن لینڈ کے الحاق کا عمل ہموار اور تیز ہو گا۔