Thursday, April 25, 2024

فن لینڈ کی وزیر اعظم نے ویڈیو لیک کے بعد منشیات الزامات پر ڈرگ ٹیسٹ کروا لیا

فن لینڈ کی وزیر اعظم نے ویڈیو لیک کے بعد منشیات الزامات پر ڈرگ ٹیسٹ کروا لیا
August 20, 2022 ویب ڈیسک

ہیلسنکی (92 نیوز) - فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مارین نے ویڈیو لیک کے بعد منشیات الزامات پر ڈرگ ٹیسٹ کروا لیا۔

فن لینڈ کی 36 سالہ وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ایک ویڈیو لیک ہو گئی جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مارین کو اپنے دوستوں اور ملک کی چند معروف شخصیات کے ساتھ ڈانس کرتے اور گانا گاتے ہوئے دیکھا  گیا۔

فن لینڈ کی اپوزیشن جماعت کے ایک رہنما نے وزیراعظم پر پارٹی کے دوران منشیات استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا اور ان سے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔

فن لینڈ کی وزیر اعظم  کا کہنا  ہے کہ انہوں نے کوئی بھی غیرقانونی کام نہیں کیا ، یہاں تک کہ اپنی نوجوانی کے دوران بھی انہوں نے کسی قسم کی منشیات استعمال نہیں کی ہے۔ منشیات استعمال کرنے کے حوالے سے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کیلئے میں نے ڈرگ ٹیسٹ کروا لیا ہے۔