Tuesday, April 23, 2024

فن گداگری میں موجودہ حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، شیخ رشید

فن گداگری میں موجودہ حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، شیخ رشید
January 7, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فن گداگری میں موجودہ حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں 100 دن اہم ہیں۔ اسمبلیوں کی تحلیل یا استعفوں کا فیصلہ عمران خان کا ہوگا۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن ہرقیمت پر ہوں گے،غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے، 77 وزراء موج میلہ کر رہے ہیں، اپنے ڈالر لانے کے بجائے یہ ڈار کو لے آئے۔