Monday, May 6, 2024

فلسطینی بزرگ کے پاس 50 سال سے جمع 25 ہزار اخبارات کا خزانہ

فلسطینی بزرگ کے پاس 50 سال سے جمع 25 ہزار اخبارات کا خزانہ
January 11, 2023 ویب ڈیسک

غزہ (92 نیوز) - فلسطین کے بزرگ شہری کے پاس معلومات کے بیش بہا خزانے میں 25 ہزار اخبارات شامل ہیں۔

غزہ سے تعلق رکھنے والے طلال طحہٰ نے ڈیجیٹل دور میں بھی اخباروں کو خیرباد کہنے سے انکار کر دیا ہے۔

کہتے ہیں اخبار ہاتھ میں تھامنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے، وہ 50سال سے اخبار جمع کررہے ہیں، سب انہیں اخبار والا کہہ کر پکارتے ہیں۔

طلال طحہٰ کے مطابق انہوں نے 1970 کی دہائی میں اخبارات جمع کرنا شروع  کئےتھے، طلال طحہٰ اخبار پڑھنے سے پہلے اس پر اپنا نام، فون نمبر اور پتہ لکھتے ہیں۔