Friday, May 3, 2024

فلسطین میں مغربی کنارے میں فائرنگ، اسرائیلی نژاد امریکی شخص ہلاک

فلسطین میں مغربی کنارے میں فائرنگ، اسرائیلی نژاد امریکی شخص ہلاک
February 28, 2023 ویب ڈیسک

جیریکو (92 نیوز) - فلسطین میں مغربی کنارے میں کشیدگی جاری ہے، اسرائیلی نژاد امریکی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

فائرنگ کا یہ واقعہ جیریکو شہر کے قریب ہائی وے پر پیش آیا۔ واقعہ گزشتہ رات اسرائیلی آباد کاروں کے مغربی کنارے کے فلسطینی دیہاتوں پر حملے کے بعد پیش آیا جس میں درجنوں کارروں اور مکانات کو جلا دیا گیا تھا۔ گولی لگنے کے بعد اسرائیلی نژاد امریکی شخص کو بیت المقدس کے ایک اسپتال لے جایاگیا، جہاں عملے نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے مطابق حملہ آوروں نے تین بار اسرائیلی گاڑیوں پر فائرنگ کی اور فرار ہونے سے پہلے پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔