Saturday, April 20, 2024

فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے تین نوجوان شہید

فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے تین نوجوان شہید
August 10, 2022 ویب ڈیسک

یروشلم (92 نیوز) - فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے تین نوجوان شہید اور چالیس زخمی ہو گئے۔

اسرائیل نے عالمی طاقتوں کے دباؤ کو بلائے طاق رکھتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کو ایک دن بھی قائم نہ رکھا۔ غزہ پر تو جنگ بندی ہو گئی اب مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو شہید کرنا شروع کر دیا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج اور اسلامی جہاد کے درمیان جنگ بندی کے فوری بعد مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق  اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 40 سے زائد نوجوانوں کو اسپتال لایا گیا۔ جن میں سے 3 نے جام شہادت نوش کرلی جب کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

اس سے قبل غزہ پر اسرائیلی فوج کی تین روز تک جاری رہنے والی وحشیانہ بمباری میں 44 افراد شہید ہوئے جن میں 15 بچے بھی شامل تھے ۔