Wednesday, May 8, 2024

فلسطین میں اسرائیل فورسز نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی

فلسطین میں اسرائیل فورسز نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی
September 30, 2022 ویب ڈیسک

یروشلم (92 نیوز) - فلسطین میں اسرائیل فورسز نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسکول سے واپس آتے ہوئے ریان اور دیگر بچوں کا اسرائیلی فورسز نے پیچھا کیا۔ ریان اسرائیلی فورسز کے خوف سے بھاگا اور  اونچی جگہ سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

اسرئیلی فورسز کے خوف سے سات سالہ ریان کا دل بند ہو گیا۔ امریکا نے فلسطینی بچے کی  موت کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے  امریکا ایک معصوم فلسطینی  بچے کی موت پر دل شکستہ ہے۔