Thursday, April 25, 2024

فلسطین پر قابض صہیونی فوج ظلم سے باز نہ آئی، مزید تین فلسطینی شہید کر دیئے

فلسطین پر قابض صہیونی فوج ظلم سے باز نہ آئی، مزید تین فلسطینی شہید کر دیئے
February 9, 2022 ویب ڈیسک

یروشلم (92 نیوز) فلسطین پر قابض صہیونی فوج ظلم سے باز نہ آئی۔ مزید تین فلسطینی نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں کار کو نشانہ بنایا۔ شہید ہونے والوں کی شناخت اشرف مبسلات، ادھم مبروکہ اور محمد دخیل کے نام سے ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں نے کار پر اس وقت تک گولیاں برسائیں جب تک انہیں اس میں سوار کی موت کا یقین نہیں ہو گیا۔

فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی وزیراعظم کو اس جرم کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اسرائیلی ظلم اور جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کو ان مجرمانہ کارروائیوں پر پردہ ڈالنے کے مترادف قرار دے دیا۔