Monday, May 6, 2024

فلپائن، طوفانی بارشیں، سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ، 11 افراد ہلاک

فلپائن، طوفانی بارشیں، سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ، 11 افراد ہلاک
January 12, 2023 ویب ڈیسک

منیلا (اے پی پی) - فلپائن میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 815 خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے بیکول، ویسایاس اور میڈاناو سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جاری طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بعض مقامات پر بارانیزمیں کی سطح 3 میٹر تک بلند ہو گئی اور کئی دیہات، سڑکیں اور زرعی اراضی زیرِ آب آ گئیں ہے۔

فلپائن محکمہ سِول ڈیفنس کے مطابق قدرتی آفات کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ،63 ہزار 101 ا ور 815 خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔