منیلا (اے پی پی) - فلپائن میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں کے نتیجے میں اموات 25 ہو گئی ہیں۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق مزید 6 افراد زخمی اور 26لاپتہ ہیں۔
ملک کے 18 اضلاع پر مشتمل کم از کم 6 علاقوں میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے 45 ہزار 382 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔