Thursday, April 25, 2024

فلور ملز نے آٹے کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا

فلور ملز نے آٹے کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا
May 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔ 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 210 روپے اضافے سے 1100 روپے سے بڑھا کر 1310 روپے کر دیا گیا۔

مہنگائی کا زور دار جھٹکے نے عوام کے ہوش اڑ دیئے، دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا۔ فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں ہوشرُبا اضافہ کر دیا۔ آٹے کی قیمت میں ساڑھے دس روپے فی کلو اضافے 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 210 روپے مہنگا ہوکر 1100 روپے سے 1310 روپے کردیا گیا۔

جاری کردہ نئی ریٹ لسٹ کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 110 روپے اضافے سے 550 روپے سے بڑھا کر 660 روپے کر دیا گیا۔

 فلور ملز مالکان کا مؤقف ہے کہ مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے سے آٹے کی قیمت بڑھانا پڑی۔ گندم کا سرکاری ریٹ 2200 روپے فی من جبکہ ہمیں 2325 روپے فی من خریدنا پڑ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق آٹا مہنگا ہونے سے روٹی کی قیمت بھی بڑھ جائے گی۔