لندن (92 نیوز) - فلمی دنیا کے بڑے برطانوی ایوارڈز’’بافٹا‘‘ کے لئے نامزدگیوں کا اعلان ہوگیا۔ نیٹ فلیکس کی پہلی جنگ عظیم کی کہانی پر مبنی فلم سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
برطانیہ کی بافٹا ایوارڈز کی کمیٹی نے اس سال کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ نیٹ فلیکس کی پروڈکشن آل کوئٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘‘ کو سب سے زیادہ 14 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا۔
’’ایوری تھنگ، ایوری ویئرآل ایٹ ونس‘‘ فلم بھی بہتر موویز کی کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔ بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لئے کیٹ بلینچٹ اور ایما تھامپسن میں سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔