Friday, April 26, 2024

فلمساز چوہدری ذوالفقار علی مانا نے پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن 2022۔23 کے چیرمین کا حلف اٹھا لیا

فلمساز چوہدری ذوالفقار علی مانا نے پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن 2022۔23 کے چیرمین کا حلف اٹھا لیا
October 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (کلچرل رپورٹر) - معروف فلمساز چوہدری ذوالفقار علی مانا نے پاکستان فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن 2022۔23 کے چیرمین کا حلف اٹھا لیا۔

تقریب میں موجود آرٹسٹوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایسوسی ایشن سے کئی امیدیں بھی وابستہ کر لیں ۔ ڈائیریکٹوریٹ آف ٹریڈ آرگنائزیشن کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے ذوالفقار علی مانا سے فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چئیر مین سمیت پانچ لوگوں سے حلف لے لیا۔

سنئیر وائس چئیرمین ادریس صدیقی ، وائس چئیرمین فیصل مدنی شامل ہیں جبکہ ایگزیکٹیو باڈی میں  فلمساز  عزیز جہانگیری، خالد اقبال ،شیخ اکرم ،حسن ضیا ، حسن نعیم ،انجم چندانہ ،عمر خطاب، ایم خالد علی، محمد نواز، سنگیتا، طارق میندرو اورخالد محمود  شامل ہیں  

تقریب کو انڈسٹری کے خوبصورت ستاروں نے چار چاند لگا دئیے۔ نشو بیگم ، افتخار ٹھاکر ،اداکار شان سمیت دیگر فنکاروں کا کہنا تھا کہ وہ ایسوسی کے ایشن کے نئے سے پر امید ہیں کہ وہ انڈسٹری کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔

تقریب کے اختتام پر انڈسٹری کے لئے خدمات سر انجام دینے والوں کو لائف ایچومنٹ ایوارڈ اور پانچ لاکھ روپے کا انعام  دیا گیا ۔ تقریب میں فلمی حلقوں سے وابستہ شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت، معروف رائٹر پرویز کلیم ، مسعود المعروف سودی بٹ ،میاں امجد فرزند اور چوہدری کامران نے بھی شرکت کی۔