Saturday, May 18, 2024

فلم "سپر پنجابی" 12 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوگی

فلم "سپر پنجابی" 12 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوگی
May 6, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - فلم پروڈیوسر صفدر ملک اور ڈائریکٹر ابو علیحہ کی فلم "سپر پنجابی" 12 مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔ فلم سپر پنجابی کا پہلا ٹریلر اور گانوں کی لانچنگ تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

فلم کی لانچنگ تقریب میں کاسٹ میں شامل محسن عباس حیدر، صائمہ بلوچ،اعجاز کامران، افتخار ٹھاکر، ناصر چینوٹی، ابو علیحہ، صفدر ملک، ناصر ادیب، شہزاد رفیق، ذوالفقار مانا، ایوب خاور، نئیر اعجاز، سلیم البیلا، گوگا پسوڑی، جرار رضوی، اچھی خان، زیڈ اے زلفی، آصف اقبال، سہیل ملک اور دیگر شریک تھے۔

فلم کے پروڈیوسر اور اداکار افتخار ٹھاکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی 860 اسکرین پر ریلیز کی جارہی ہے۔ "سپر پنجابی" تفریح سے بھر پور فلم ہے جس دنیا بھر کے شائقین ضرور پسند کریں گے۔

افتخار ٹھاکر نے کہا کہ پانچ ہفتوں میں میری اور ناصر چنیوٹی کی پانچ فلمیں ریلیز ہورہی ہیں، صفدر ملک پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے او نیگیٹو ہیں۔

ڈائریکٹر شہزاد رفیق نے کہا کہ میری نیک خواہشات اور نیک تمنائیں صفدر ملک کے ساتھ ہیں، رائٹر ناصر ادیب نے کہا کہ میری دعا ہے فلم اچھا بزنس کرے۔

صفدر ملک جب بھی فلم شروع کرتے ہیں جوان ہوجاتے ہیں۔ کامیڈین آصف اقبال نے کہا کہ افتخار ٹھاکر ہمارے اسٹیج کا ہیرا ہے ہم نے انہیں فلم انڈسٹری کو دے دیا ہے اب ان کا فرض بنتا ہے وہ  ان کا خیال رکھے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذوالفقار مانا نے کہا کہ ملک صفدر فلم انڈسٹری کے بہترین پروڈیوسر ہیں،میں نے بھی فلم نیور مائنڈ جٹاں شروع کی ہے،فلم سپر پنجابی کو زیادہ سے زیادہ دیکھنے جائیں۔

اداکار ناصر چینوٹی نے کہا کہ مل کر چلنے سے فلم انڈسٹری ترقی کرے گی،کوئی بھی  پراجیکٹ شروع کرے آپ سب جڑ جائیں۔

اداکار نئیر اعجاز نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری اس وقت ڈانوں ڈول ہے، اللہ کرے سپر پنجابی سپر ہٹ ہو۔

فلم کے ہیرو محسن عباس حیدر نے کہا کہ لاہور نے  ویلکم کیا، لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سپر پنجابی کی ساری ٹیم کا بھی شکریہ!

فلم کے پروڈیوسر صفدر ملک نے کہا کہ میں تو یہی کہوں گا یہ فلم میڈ ان پاکستان ہے اور بارہ مئی کو عوام اسے ضرور دیکھنے جائیں۔