Thursday, April 25, 2024

فلم "رنگ عشقے دا" کے ٹریلر اور گانوں کی لانچنگ تقریب

فلم "رنگ عشقے دا" کے ٹریلر اور گانوں کی لانچنگ تقریب
November 20, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ڈائریکٹر پرویز کلیم کی فلم "رنگ عشقے دا" کے ٹریلر اور گانوں کی لانچنگ تقریب مقامی سینما میں کی گئی، جس میں فلم انڈسٹری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

فلم کے ٹریلر اور گانوں کی لانچنگ تقریب میں چودھری اعجاز کامران، ڈائریکٹر مسعود بٹ، جاوید رضا، آغا قیصر عباس، الطاف حسین، مدیحہ شاہ، نغمہ بیگم، حسن عسکری ودیگر نے شرکت کی۔

فلم "رنگ عشقے دا" کے پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف ریاض ہیں جبکہ کاسٹ میں علی عباس، آمنہ راہی، زاریہ خان، افتخار ٹھاکر، نغمہ بیگم اور مدیحہ شاہ شامل ہیں۔

اس موقع پر مدیحہ شاہ کا کہنا تھا کہ 15 سال بعد فلم "رنگ عشقے دا" کے ذریعے اسکرین پر نظر آؤں گی۔ زاریہ خان اور علی عباس کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجابی سینما کے ریواول کے لئے یہ فلم بنائی ہے جس میں تمام رنگ شامل ہیں۔

اداکارہ نغمہ بیگم کا کہنا تھا کہ میں نے طویل عرصہ بعد کسی ایسے پراجیکٹ میں کام کیا ہے جو سچ مچ کی فلم ہے۔ پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف ریاض کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے فلم کی تکمیل اور پھر ریلیز دیر سے ہوئی۔

ڈائریکٹر پرویز کلیم کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس فلم میں نئے فنکاروں کو چانس دیا ہے، یہ مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ فلم ہے، شائقین 23 دسمبر کو فلم دیکھنے سینما ضرور آئیں۔